سینہ دہک رہا ہو تو کیا چُپ رہے کوئی -کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی
کراچی:معروف فلسفی شاعر جون ایلیا کے مداح آج ان 85واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔جون ایلیا اردو شاعری کا ایک بہت بڑا نام اور ان کے قطعات اردو اپنی مثال آپ ہیں۔
جون ایلیا کا اصل نام سید اصغر جون تھا ۔ وہ 14دسمبر 1931 کو بھارتی شہر امروہا میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستا ن کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں سکونت اختیار کی۔اپنے انوکھے انداز ِتحریر کے باعث جلد ہی فن شاعری کی بلندیوں تک پہنچے۔ جون ایلیا کو دیگر کئی زبانو ں پر بھی عبور حاصل تھا ۔ وہ غزل نگاری میں کمال رکھتے تھے۔فن شاعری کا یہ درخشاں ستارہ 8نومبر 2002کو ڈوب گیا، انہیں کراچی میں فن کیا گیا۔