گاوئں کی مختلف عمارتوں اور سڑکوں میں پڑ نے والی یہ دراڑیں کئی میٹر لمبی اور جگہ جگہ سے 20 سینٹی میٹر چوڑی ہیں۔ حکام کے مطابق دراڑیں گاو ں میں موجود کان کنی کے علاقے میں پڑنا شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گاوں میں پھیل گئیں ۔ ان دراڑوں سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں ۔
سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ گاوں میں موجود تالاب بھی خشک ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کی طرف سے گاو¿ں کو فوراًخالی کروا لیا گیا ہے ، تقریبا ً 400 دیہاتیوں کو گاوں سے محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔