ممبئی : باھرتی فلم انڈسٹری کی خوبرہ اداکارہ سونم کپور نے ایک ٹی وی شو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسے کم عمری میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنسی استحصال کا وقت اس کے لیے انتہائی تکلیف دہ عمل تھا۔
ٹی وی شو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہ وہ کون تھا ، یا کتنے تھے اور کہاں اس کا استحصال ہوا? ۔سونم کپور نے اس بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔ ایک اور بھارتی اداکارہ کا کہناہے کہ جب ہو چھوٹی تھی تو کسی نے اسے غیر مناسب جگہوں پر چھوا تھا ۔لیکن وہ اتنی چھوٹی تھی کہ اپنی ماں کو نہ بتا سکی۔ واضع رہے کہ بھارت میں ایسے المیے ہونے کی سب سے بڑی وجہ فلم انڈسٹری کو ہی کہا جارہاہے ۔ بھارت کی ریاستی فلمیں جنسی مناظر سے بھر پور ہوتی ہیں ۔ جن کی وجہ سے کم عمری میں جنسی استحصال کے واقعات عام ہیں ۔