دوحا: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے 6 سالہ مرتضیٰ احمدی نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں لیونیل میسی سے ملاقات کی خواہش پوری کرلی۔ جہا ں فٹبال کا عظیم کھلاڑی لیونیل میسی سے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی۔
میسی کی ٹیم بارسلونا دوحا کے مقامی کلب ال اہلی سے دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے قطر میں موجود ہے جہاں ہوٹل کے کوری ڈور میں میسی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ قطار میں آگے بڑھ رہے تھے تو قریب کھڑے مرتضیٰ نے ان کی جانب اپنا ہاتھ بڑھایا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابتدا میں میسی کو معلوم نہ ہوا کہ یہ بچہ کون ہے لیکن تھوڑی دیر بعد میسی نے مرتضیٰ احمدی کو گود میں اٹھا لیا اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔