سانپ کی وجہ سے کئی گھر تاریکی میں ڈوب گئے

سانپ کی وجہ سے کئی گھر تاریکی میں ڈوب گئے

؎ورجینیا  :سانپ نے بجلی کے ٹرانسفارمر میں گھس کر تار کاٹ دی جس کے وجہ سے کئی  گھر تاریکی میں ڈوب گئے۔

اچانک بجلی چلی گئی  اور فوری طور پر اس کی کوئی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی کیونکہ تمام ہائی ٹینشن وائر درست حالت میں تھے اور کوئی گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ نہیں ہوا تھا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بعد ازاں یوٹیلیٹی کمپنی کے حکام نے انکشاف کیا کہ ورجینیا میں بجلی کی فراہمی میں تعطل ایک سانپ کی وجہ سے ہوا جس سے تقریباً 11ہزار 700 صارفین کے گھروں میں اندھیرا چھایا رہا۔

عملے نے بتایا کہ بجلی بند ہونے  کی وجہ ایک سانپ تھا جو ہائی وولٹیج تاروں سے ہوتا ہوا پھسل کر ایک ٹرانسفارمر میں داخل ہوگیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد تمام گھروں  کی بجلی بحال کر دی گئی،  بندش کے ذمہ دار سانپ کی قسم کی شناخت نہیں ہو سکی تھی ۔