پشاور:علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر
رہے ہیں،صوبت میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں کروائی جائے جس سے ہمارے ملک کے نو جوانوں کا ڈیلنڈ سامنے آئےاور وہ ملک کا نام روشن کرئے ۔
ارشد ندیم نے کھیل کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیاہے،آج پورا ملک ارشد ندیم پر فخر محسوس کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ارشد ندیم پر بے حد فخر محسوس ہوا اور میری دل سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کو آگےمزید اور بھی ترقی حاصل ہو ۔
اس خوشی کے موقع پر گنڈا پور کا کہنا تھا ارشد ندیم کو سرکاری خزانے کے بجائے اپنی جیب سے 50 لاکھ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جلد ارشد ندیم کو خیبرپختونخوا میں دعوت دیں گے، نوجوان ہمارا فخر اور ہماری امید ہیں، نوجوانوں نے پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم سے کہوں گا تین دن کے لئے خیبرپختونخوا آکر نوجوانوں کو جیولن تھرو کی تربیت دیں، ہمارے نوجوان پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے، کھیلوں کے لئے بجٹ مختص کیا ہے، نوجوانوں کو مواقع دیں گے جس وہ اپنے ڈیلنڈ کو سامنے لا ئے اور ملک کا نام روشن کریں ۔