سزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم برطرف

04:48 PM, 14 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

 بنکاک :  تھائی لینڈ کی عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہو ئے وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی خبر کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر  بنانے پر وزیراعظم  سریتھا تھاویسین کو سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔ 

خبر کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وزیر اعظم نے ایسےوکیل کوعہدہ دیا جس نے جیل کا وقت کابینہ میں گزارا اور وزیر اعظم نے جانتے  بوجھتے ہوئے ایسے شخص کو مقرر کیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 67 سالہ  سریتھا تھاویسین ایک سال سے بھی کم عرصے تک تھائی لینڈ کے وزیراعظم رہے، تھاویسین گزشتہ 16 سال میں تیسرے تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالت نے اپنے عہدے سے برطرف کیا ہے، ان سے  قبل بھی دو وزرائے اعظم کو تھائی لینڈ کی عدالت عہدے سے ہٹا چکی ہے۔ 

بی بی سی نے تھائی وزیراعظم کی برطرفی کی خبر پر لکھا  ہے کہ یہ فیصلہ تھائی لینڈ میں سیاسی عدم استحکام کو مزید بڑھاوا دے گا، جہاں پہلے کئی دفعہ فوجی بغاوتیں ہو چکی ہیں۔ تھائی لینڈ میں سب سے آخری بغاوت سال 2014 میں ہوئی تھی مگر اس کے بعد بھی اب تک وہاں کوئی مستحکم حکومت نا آسکی۔

مزیدخبریں