قذافی ، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے اپ گریڈ  ڈیزائن کی حتمی منظوری

 قذافی ، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے اپ گریڈ  ڈیزائن کی حتمی منظوری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اپ گریڈ ڈیزائن کی حتمی منظوری دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز کے معیاری ڈیزائنز پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں تیار کرنے والے انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈیزائنز کے مطابق سٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا بڑا ٹاسک ہے،ہماری پوری ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کر کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی،چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سٹیڈیمز میں اتنے بڑے پیمانے پر شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے،اس میگا پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں،پوری کوشش کریں گے کہ کام کو متعین مدت سے قبل مکمل کیا جائے۔

پی سی بی کے مطابق تینوں سٹیڈیمز کے ڈیزائنز کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے نئے ڈیزائنز سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں