ارشد ندیم گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے، اعزازی تقریب کیلئے فیصل کریم کنڈی نے شانداراستقبال کیا

ارشد ندیم گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے، اعزازی تقریب کیلئے فیصل کریم کنڈی نے شانداراستقبال کیا

پشاور: پیرس اولمپیکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈیل جیتنے والے اتھیلٹ ارشد ندیم گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے ہیں،گورنر ہاؤس پشاور میں فخرپاکستان ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کیلئے گورنرخیبرپختونخوانےشانداراستقبال کیا۔

ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس کے گیٹ سے خصوصی بگی میںجرگہ ہال لایا گیا ہے ،گیٹ موجود افرا دنے ارشدندیم کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،ارشد ندیم اعزاز میں گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، تقریب میں ارشد ندیم کیلئے انعامات کا اعلان بھی کیاجائیگا ۔

مصنف کے بارے میں