وزیر اعظم اور  صدرکا یوم آزادی  کے موقع پرعوام کے نام پیغا م

10:33 AM, 14 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم اور صدر کا عوامی ترقی کیلئے کام کرنے اور پاکستان کو خوشحال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

شہباز شریف   اور آصف زرداری نے یوم آزادی  کے موقع پرعوام کے نام اپنے پیغا م میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم  نے کہا کہ پوری قوم اپنے آباؤ اجداد اور تحریک پاکستان کے گمنام ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

 آصف علی زرداری نے  کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یوم آزادی حق خود ارادیت کیلئے ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخی، سیاسی جدوجہد کا نقطہ عروج ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پُرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے، پاکستان کیلئے انگنت قربانیاں دینے والے تحریک ِپاکستان کے رہنماؤں، کارکنوں اور اپنے آباؤ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں قومی یادگار پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا،پاک فوج کے تازہ دم دستے نے وزیر اعظم کو سلامی دی۔

بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی عوام کو دلی  یوم آزادی کی مبارک باد دی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آباد و اجداد اور تحریک پاکستان کے بے شمار گمنام ہیروز کو عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیاء میں لاکھوں مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ملک کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد کی جہاں وہ اپنے عقائد اور اقدار کے مطابق زندگی بسر کرسکیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خودارادیت کے بنیادی حق کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کی اخلاقی’ سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم اپنے جائز حق کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں