انٹونی بلنکن کا یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستانیو ں کو مبارکباد

09:53 AM, 14 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ میری طرف سے پاکستان، امریکہ اور دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والے پاکستا نیو ں  کو پر مسرت مبارک ہو۔

یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ہمارے دو طرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔

انہوں نےمزید  کہا کہ آنے والے سالوں میں ہم امریکا، پاکستان شراکت داری کو وسعت اور عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کیلئے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتے ہوئے ہم ایسی شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جو دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائے۔

مزیدخبریں