جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیر اعلیٰ سندھ بنانے پر اتفاق 

11:36 PM, 14 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر  رعنا انصار کے درمیان جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیر اعلیٰ سندھ بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے نگران وزیر اعلیٰ  کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام دیا گیا جسے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے بھی قبول کرلیا۔ 

ایم کیو ایم نے بھی جسٹس ریٹائر  ڈمقبول باقر کے نام کی منظوری دی۔نگران وزیر اعلیٰ کل گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں