الیکشن میں بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہیں ہونا چاہیے، عمران خان کا چیپٹر اب بند کردیا جائے: رانا تنویر 

11:19 PM, 14 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

شیخوپورہ: سابق وفاقی وزیر تعلیم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ الیکشن میں بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہونا چاہیے نہ جتھے کو سیاست کی اجازت ہونی چاہیے۔ عمران خان کا چیپٹر اب بند ہوجانا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی سپورٹ نہیں ملی۔ ہم نے آئینی طریقہ اختیار کیا اور عدم اعتماد لائے۔ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان سے ہاتھ کھینچا ہمیں سپورٹ نہیں کیا۔ 

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔ شہبازشریف کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف آئندہ میں وطن واپس آ رہے ہیں۔ وہ واپس آ کر عدالتوں کا سامنا کریں گے ۔ 

مزیدخبریں