مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر جلد مشکل وقت آنے والا ہے، انہیں انکوائریاں بھگتنا پڑیں گی: سینئر صحافی 

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر جلد مشکل وقت آنے والا ہے، انہیں انکوائریاں بھگتنا پڑیں گی: سینئر صحافی 

اسلام آباد : سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ تین چار ماہ میں پی ڈی ایم کی حکومت نے جو قانونی سازی کی ہے اس کا نشانہ یہ خود بنیں گے۔ کسی سے رعایت نہیں ہوگی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر جلد مشکل وقت آنے والا ہے اور انہیں انکوائریاں بھگتنا ہوں گی۔ 

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے حامد میر نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے آیا ہے ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کرسکی تھیں جس کی وجہ سے ان کا نام آیا۔ 

  

انہوں نے کہا کہ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ جلد الیکشن ہوجائیں گے تو یہ ان کا بھول ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف، ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی اور دیگر جماعتیں کے خلاف کارروائیاں ہوں گی۔ مجھے عمران خان اور شہباز حکومت میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔ 

مصنف کے بارے میں