ذکاء اشرف کا خواتین کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کا اعلان 

09:37 PM, 14 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں خواتین ونگ کی سربراہ تانیہ ملک، چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) پی سی بی سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ڈومیسٹک کنٹریکٹ متعارف کروایا ہے۔ ویمنز کرکٹرز غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ کرکٹرز ہماری قوم کے حقیقی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں