بلوچستان میں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے اسلام آباد میں ملاقاتیں،علی حسن زہری مضبوط امیداور

09:32 PM, 14 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : بلوچستان کے نگراں سیٹ اپ پر اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ملاقات  ہوئی۔ وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو پہلے سے اسلام آباد میں ہیں جبکہ قائد حزب اختلاف ملک اسکندر ایڈووکیٹ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے ۔

 قائد حزب اختلاف ملک اسکندر کاکڑ کے ہمراہ جے یوآئی بلوچستان کے امیرمولانا عبدالواسع بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔

 بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کے  لیے حزب اختلاف کی جانب سے عثمان بادینی اور حمل کلمتی کے نام سامنے آئے ہیں ۔  وزیر اعلی کے ہاں  جو نام زیر غور ہیں ان میں علی حسن زہری اور میر نصیر بزنجو کے نام بھی شامل ہیں ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  علی حسن زرداری کا شمار آصف علی زرداری کے قریبی آدمیوں میں ہوتا ہے ۔ علی حسن کی اہلیہ بلوچستان عوامی پارٹی سے سینیٹر ہیں۔ انوار کاکڑ کی طرح بلوچستان کے نگراں وزیر اعلی کے حوالے سے سرپرائز بھی آسکتا ہے ۔ 

مزیدخبریں