انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب 

انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب 

اسلام آباد : نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 

اعلامیہ پی ایم آفس کے مطابق نگران وزیر اعظم نے تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی ہے۔ 

قبل ازیں سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ نگران وزیرِ اعظم کی وزیرِ اعظم آفس کے افسران و عملے سے ملاقات کی۔ملاقات میں افسران نے نگران وزیرِ اعظم کو اپنا تعارف کروایا۔

نگران وزیرِ اعظم اور سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم کے مابین ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ سبکدوش وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نگران وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کو رخصت کیا۔بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو ٹرائی سروسز کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

مصنف کے بارے میں