دبئی : اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے خلا سے انسٹا گرام پر پاکستان کی تصویر شیئر کرنے کے بعد پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
سلطان النیادی جنہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر طویل ترین وقت گزارنے والے پہلے عرب کے طور پر تاریخ رقم کی ہے نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا خیرمقدم کیا گیا۔
انہوں نے لکھا کہ تمام پاکستانیوں، خاص طور پر متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔ میرے ملک کی سب سے بڑی ایکسپیٹ کمیونٹی میں سے ایک کے طور پر ہم برسوں سے اکٹھے رہے ہیں اور آپ کی بھرپور ثقافت کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ یہ ہے آپ کا دارالحکومت اسلام آباد ہے خلا سے ۔