سیاستدان اور سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ درگزر کا رویہ اپنائیں: صدر علوی

سیاستدان اور سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ درگزر کا رویہ اپنائیں: صدر علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انصاف نہ ہونے سے معاشرہ انتشار کا شکار ہو جاتا ہے۔ انصاف کے لیے ضروری ہے کہ فریقین کو سنا جائے جس ملک میں انصاف ختم ہو جاتا ہے اس کا پورا نظام دررہم برہم ہو جاتا ہے۔

جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ آئین، قانون اور میرٹ کی با لا دستی کے لیے قربانیاں دی گئیں، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ سیاستدان اور سٹیک ہولڈرز درگزر کا رویہ اپنائیں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ ابھی پاکستان کے لیے راستے کھلے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 2 کروڑ 70 لاکھ بچے اس ملک میں سکولوں سے باہر ہیں۔ ٹیکس دینے والے ٹیکس نہ دینے والوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسلام پر امن مذہب ہے۔ نفرت پھلانے کے بجائے محبت کو فروغ دینا ہو گا۔پاکستان کے مشکل وقت میں چین ، یو اے ای، سعودی عرب اور چین کی جانب سے مدد کیے جانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں