اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیر کو انوار الحق کاکڑ کا سینیٹر کی حیثیت سے استعفیٰ منظور کر لیا جس کے بعد انہیں ملک کا آٹھواں نگراں وزیر اعظم مقرر کیا گیا۔
انوار الحق کاکڑ آج بعد ازاں نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
نامزد وزیر اعظم کا استعفی منظور کئے جانے کے بعد انوارالحق کاکڑ کی سینیٹ سے نشست 14 اگست 2023 سے خالی قرار دی گئی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پاکستان کے ممبر سینیٹ انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیر اعظم بننے کےبعد غیر جانبداررہنے کے لیے چیئرمین سینیٹ کے سامنے ذاتی طور پر اپنے ہاتھ سے تحریری طور پر اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔