راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی,مالی فراڈ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان بینک کے نمائندے بن کے سادہ شہریوں کو کال کرتے تھے.
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسپیکٹر بدر شہزاد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو لیہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں شہباز قلندر، محمد یونس، خالد، ولید خالد، محمد، وحید، حسن جوئیہ اور عبدالکشہ شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بینک کے نمائندے بن کے سادہ شہریوں کو کال کرتے تھے۔ ملزمان نے مختلف شہریوں سے 25 لاکھ روپے سے زائد کے فراڈ کئے۔
ملزمان نے مختلف شہریوں کو کالز کر کے بینک اکاونٹس کا ڈیٹا حاصل کیا۔ ملزمان نے دہوکہ دہی سے شہریوں کے بینک اکاونٹس سے بھاری رقوم ٹرانسفر کیں۔ فراڈ سے حاصل کردہ رقوم 24 مختلف اکاونٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔
ملزمان ویزے کے اجراء کے نام پر بھی فراڈ کرنے میں ملوث تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ابھی مزید تفتیش جاری ہے۔