پاکستان کا 76 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

09:00 AM, 14 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : آج پاکستانی قوم 76 واں یوم آزادی روایتی جوش وخروش اورجذبے سے منا رہی ہے۔ ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔ بچے جوان سبھی یوم آزادی کی خوشی میں سبزہلالی پرچم لیے ہر طرف ریلیوں کی صورت میں چل پھر کر خوشی منا رہے ہیں. مساجد میں ملک کی امن ، یکجہتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں پیش کی گئیں۔

صبح نو بجے پرچم لہرانے والی تقریب کی ہیرالڈ کے لئے سائرن کی آواز کے ساتھ پورے ملک میں ایک منٹ کی خاموشی دیکھی گئی۔

مزیدخبریں