اسکردو کو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا

 اسکردو کو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا
سورس: File

سکردو: پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے سکردو لینڈ کر گئی۔ پرواز کے اترنے کو بعد سکردو کو ایک بین القوامی ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا۔

ان پروازوں کے آغاز سے قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا اور سکردو کو پوری دنیا میں متعارف کروایا ۔

بین الاقوامی پرواز پر سیاح جنت نظیر گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

دوران پرواز سیاحوں کو ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں بشمول کے ٹو اور نانگہ پربت کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ 

پی آئی اے کی دبئی سے سکردو کی ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مصنف کے بارے میں