اسلام آباد: نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ملک کے 8 ویں نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر3 بجے ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نامزد وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے جبکہ تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔