ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئر مین پی ٹٰی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کو ایبٹ اباد سے گرفتار کر لیا گیا ۔
حسان نیازی نو مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش تھے۔ ان پر جدا ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
بیریسٹر حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے کچھ دیر قبل گرفتار کرلیا گیا ہے انکو قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تاکہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کرسکے۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 13, 2023
اور خاندان کو اسکے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔ pic.twitter.com/sUgSYxoCRa
فرخ حبیب نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ بیرسٹر حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے کچھ دیر قبل گرفتار کرلیا گیا ہے انکو قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تاکہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کرسکے۔ اور خاندان کو اسکے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔