پٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاا مکان

10:30 AM, 14 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  ملک میں آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اضا فے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پہلے ہی یکم اگست 2023 سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 20 روپے کا اضافہ کرچکی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ریفائنڈ مصنوعات کی قیمتیں 13 ڈالر فی بیرل اضافے سے 111 ڈالر فی بیرل اور پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔


واضح رہے کہ حکومت پیٹرول پر 55 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے، ان کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ اگست میں افراط زر کو متاثر کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں