جو قومیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو بھول جاتی ہیں  وہ تباہ ہوجاتی ہیں: صدر مملکت عارف علوی

 جو قومیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو بھول جاتی ہیں  وہ تباہ ہوجاتی ہیں: صدر مملکت عارف علوی
سورس: File

اسلام آباد: جشن آزادی پر اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب جاری ہے، صدر مملکت عارف علوی نے پرچم فضا میں بلند کیا۔  صدر مملکت عارف علوی کا پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کہا  کہ ہم نے شخصی آزادی کیلئے قربانیاں دیں،  جو قومیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو بھول جاتی ہیں  وہ تباہ ہوجاتی ہیں۔

جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ   آزادی کی جدوجہد 1857 میں شرو ع ہوئی، آئین، قانون اور میرٹ کی بالادستی کے لیے یہ قربانیاں دی گئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانوں کی قربانیاں دی گئیں، پاکستان کے لیے قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج بھی  آج بھی میرے فوجی،سویلین اور قوم مسلسل شہادتیں دے رہے ہیں، ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 
عارف علوی نے کہا ہے کہ انصاف کے لیے ضروری ہے فریقین کو سنا جائے، اسلام کی اقدار کو اپنانا چاہیے، منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا، محبت کو فروغ دینے کے لیے اسلام واحد راستہ ہے۔عارف علوی نے کہا کہ اشرافیہ سے التجا ہے ہر بچے کو اسکول بھیجیں،  ٹیکس دینے والے  ٹیکس نہ دینے والوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ تعلیم کو عام کرکے ملک سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلاح اور انصاف نہ ہوں تو ریاست میں برکت نہیں ہوتی، سیاستدان اور اسٹیک ہولڈرز درگزر کارویہ اپنائیں، اسلام پُرامن مذہب ہے، ہم امن چاہتے ہیں، اتحاد کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ مشکل وقت میں حمایت و تعاون پر دوست ممالک کا مشکور ہوں۔

مصنف کے بارے میں