اسلام آباد: دنیا کے سب سے بڑے انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔
پاکستان کی آزادی کے 76 سال مکمل ہونے پر گوگل کا ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔ آج کے ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی انڈس ڈولفن کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان میں دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے، اسے دریائے سندھ کی ڈولفن کہا جاتا ہے۔
انڈس ڈولفن کی یہ نسل ان دنوں خطرے سے دوچار ہے، جسے اردو اور سندھی میں بھلن بھی کہا جاتا ہے جبکہ اس کو عرف عام میں نابینا ڈولفن بھی کہا جاتا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر ، ملک بھر میں پاکستانی شہری اپنے قومی پرچم کو آسمان میں لہراتے ہیں اور قومی ترانہ گاتے ہیں۔ ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر سجاوٹ کی گئی 76ویں یوم آزادی کے موقع پر ہرطرف رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیاں، جھنڈے اور بیجز کی بہار آگئی۔دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ جہاں صدر اور وزیر اعظم نے قومی ہیروز ، حالیہ کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں خطاب کیا۔