راولپنڈی میں فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل 

08:07 PM, 14 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کردیا ہے۔  

نیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک کمال الدین میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی ۔ مقتولین میں میاں بیوی اور نو سال کا بچہ شامل ہے جن کی شناخت سید سجاول شاہ،فرزانہ اور ابراہیم کے نام سے کی گئی  ہے۔ 

راولپنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ ابھی تک واقعہ کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ 

مزیدخبریں