اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ عوام تک پہنچانے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں اپنی قوم کو امپورٹڈ سرکار اور ریاستی مشینری کی جانب سے ان میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ایک نہایت غیرمعمولی مہم کےبارے میں متنبہ کرنا چاہتا ہوں جو پی ٹی آئی اور میرا بیانیہ عوام تک پہنچاتےہیں۔دوصحافیوں،ارشدشریف اورصابرشاکر کو اپنی جانیں بچانےکی فکر میں پاکستان چھوڑنا پڑا۔
عمران ریاض،سمیع ابراہیم اور ایاز امیرجیسے دیگر صحافیوں نےدھمکیوں،پرتشددحملوں اورگرفتاریوں کا سامناکیا۔میڈیا اور آزادئ اظہار کے معاملے کو میں آئندہ ہفتے سے اپنی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا حصہ بناؤں گا۔اگر ہم نے محض مجھےاور PTIکونشانہ بنانے کیلئےاختیارکئےگئے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 14, 2022
عمران خان نے کہا کہ عمران ریاض،سمیع ابراہیم اور ایاز امیرجیسے دیگر صحافیوں نےدھمکیوں،پرتشددحملوں اورگرفتاریوں کا سامنا کیا۔ میڈیا اور آزادی اظہار کے معاملے کو میں آئندہ ہفتے سے اپنی ملک گیر عوام رابطہ مہم کا حصہ بناؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے محض مجھےاور پی ٹی آئی کونشانہ بنانے کیلئےاختیارکیے گئے ہتھکنڈے کامیاب ہونے کی اجازت دی تو آمریت کے وہی تاریک دن لوٹ آئیں گےجن کے دوران آزاد میڈیا اور حُرّیتِ اظہار کی قطعاً گنجائش نہیں ہوا کرتی تھی۔ آئین کی روح کے مطابق ایک آزاد میڈیا اور اظہار کی آزادی کے بغیر توحقیقی آزادی ممکن نہیں۔