وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پر پرچم کشائی تقریب کے دوران  قاتلانہ حملہ

04:28 PM, 14 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اور ستارہ امتیاز ڈاکٹر محمد علی شاہ پر 14 اگست کی تقریب پرچم کشائی میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔  ملزم نے کنپٹی پر اسلحہ رکھ کر فائر کئے جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

نیو نیوز کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی پر قاتلانہ حملہ  سنٹرل لائبریری میں  ہوا۔ حملہ جواد علی نامی شخص نے کیا جو یونیورسٹی میں انٹرن تھا۔

ملزم نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اس نے مستقل ملازمت نہ ملنے پر یہ قدم اٹھایا۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ 

مزیدخبریں