نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں چاقو سے کئے گئے حملے میں زخمی ہونے والے ملعون سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں زخمی ہونے والے ملعون سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم اب اس کی حالت بہتر ہو رہی ہے جس کے باعث اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل نیو یارک میں تقریب کے دوران چاقو بردار حملہ آور نے سٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی گردن پر زخم آئے جبکہ پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔
گزشتہ روز ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ظاہر کی گئی تھی اور نیویارک پولیس کے مطابق ہادی ماتر نامی شخص کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے۔