ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا آفیشل ٹریلز ریلیز کر دیا گیا

03:15 PM, 14 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق 2 منٹ اور 46 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو زبردست ایکٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلم ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور ہے، ٹریلر میں ایکشن کے ساتھ رومانس کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ 


 اس فلم کے ہدایت کار پاکستانی فلم ’وار‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ڈائریکٹر بلال لاشاری ہیں جبکہ فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ 
 اس کے علاوہ ماہرہ خان، عمیمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، علی عظمت، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور دیگر سپر سٹار اداکار بھی اس فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ 

مزیدخبریں