پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر گوگل کی منفرد انداز میں مبارکباد

03:06 PM, 14 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر معروف سرچ انجن گوگل نے بھی اپنے انداز میں پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر جشن منایا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی اس جشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔ 
جہاں پاکستانی قوم آزادی کا دن قومی جوش و جذبے سے منا رہی ہے وہیں گوگل نے بھی اپنے ڈوڈل کے ذریعے پاکستانی پرچم اور کراچی میں واقع فرئیر ہال کی تصویر سجا کر پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بنائے گئے خصوصی ڈوڈل پر کلک کرتے ہی پاکستانی پرچم کے رنگ کی کئی سبز و سفید جھنڈیوں کی بارش ہوتی نظر آتی ہے۔

مزیدخبریں