اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے، وزیراعظم کو اس منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کی جبکہ اس موقع پر وفاقی وزراءبھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے یہ منصوبہ التواءکا شکار تھا جسے چند ماہ میں مکمل کیا، امید ہے کہ بہارہ کہو کا منصوبہ بھی چار ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے یہ ملک بے پناہ قربانیوں سے حاصل کیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے ملک کی تقدیر بدلیں گے اور اسے کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔
Live ???? Prime Minister Shehbaz Sharif addressing inaugural ceremony of Rawal Dam Flyover.https://t.co/0i1dppAkiT
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 14, 2022