لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جشن آزادی کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی بادشاہی مسجد پہنچے جہاں پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اور سابق گورنر عمر چیمہ نے ان کا استقبال کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے بادشاہی مسجد کے عالمگیر دروازے پر پرچم کشائی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی مزار اقبال پر پہنچے جہاں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی جبکہ انہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جس کے بعد مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
پاکستان لاکھوں شہیدوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ تحریک پاکستان کے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ دن دھرتی کے ان تمام بہادربیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کاموقع ہے،جنہوں نے مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع اورحفاظت کرتے ہوئے جانیں قربان کیں۔ #جشن_آزادی__مبارک pic.twitter.com/lDC46pMCDt
— Parvez Elahi (@ChParvezElahi) August 14, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ’یوم آزادی کا پیغام ہے کہ ذاتی اختلافات ختم کر کے سب وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک ہوں۔ آئیے! مل کر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کریں۔‘
یوم آزادی کا پیغام ہے کہ ذاتی اختلافات ختم کرکے سب وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک ہوں۔ آئیے! مل کر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کریں
— Parvez Elahi (@ChParvezElahi) August 14, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’آج ہم اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم ثابت قدم رہیں گے اور قائداعظم کے بتائے ہوئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی مشعل کو تھامے ہوئے ہر چیلنج کو قبول کریں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو بانیان پاکستان کے نظرئیے کے مطابق تعمیر نو کی ہماری کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔‘
آج ہم اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم ثابت قدم رہیں گے اورقائداعظم ؒکے بتائے ہوئے ”اتحاد،ایمان اورنظم و ضبط کی مشعل کو تھامے ہوئے ہر چیلنج کو قبول کریں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو بانیان پاکستان کے نظریے کے مطابق تعمیر نوکی ہماری کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔
— Parvez Elahi (@ChParvezElahi) August 14, 2022