اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مسلح افواج کے 425 افسران، جوانوں اور شہدا کیلئے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران، جوانوں اور شہداءکیلئے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے 2 افسران میجر شجاعت حسین شہید اور کپیٹن محمد بلال خلیل شہید کیلئے ستارہ بسالت کا اعلان کیا گیا۔
مسلح افواج کے جن 68 افسران، جوانوں اور شہداءکیلئے تمغہ بسالت کا اعلان کیا گیا ہے ان میں بریگیڈر عامر نوید، کیپٹن سعید حیدر عباس، محمد سعاد بن عامر، شیر محمد شہید، محمد اسلم، حوالدار سہیل اقبال، حوالدار عبدالحنان، نائیک زین العابدین، سپاہی سیف اللہ، سپاہی الیاس خان، سپاہی رمضان، سپاہی شبیر علی اور سپاہی ناصر احمد شہید شامل ہیں۔
مسلح افواج کے 33 افسران، جوانوں اور شہداءکیلئے امتیازی سند کا اعلان بھی کیا گیا ہے جن میں میجر جنرل اظہر وقاص، بریگیڈیئر خرم شہزادہ اور لیفٹیننٹ کرنل عاطف اسلم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلح افواج کے 68 افسران اور جوانوں کیلئے آرمی چیف کے تعریفی کارڈز، 22 افسران اور جوانوں کیلئے آرمی چیف کے ہلال امتیاز ملٹری، 102 افسران اور جوانوں کیلئے ستارہ امتیاز ملٹری اور 130 افسران اور جوانوں کیلئے تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے۔
مسلح افواج کے 425 افسران، جوانوں اور شہدا کیلئے ایوارڈز کا اعلان
01:03 PM, 14 Aug, 2022