دبئی : دبئی میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیاگیا۔
اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں پاکستانی برج الخلیفہ کے اطراف جمع ہوگئے۔ جہاں انہوں نے تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔
اس موقع پر پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔واضح رہے کہ یواے ای میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن موجود ہیں۔