ترکی میں آگ بجھانے کے لئے آنے والا روسی طیارہ حادثے کا شکار

07:26 PM, 14 Aug, 2021

قاہرہ : ترکی کی مدد کو آنے والا روسی طیارے حادثے کا شکار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی طیارہ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے پانی بھر کر اُڑا لیکن مطلوبہ اونچائی تک پہنچنے سے پہلے ہی گرگیا، طیارے کی کریشن ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے نے جنگل میں پانی پھینکا پھر چٹانوں پرگرگیا ،اسی دوران مذکورہ علاقے سے کالے دھواں اٹھنے لگا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی میں آگ بجھانے کیلئے آیا روسی فائر فائٹنگ طیارہ بی ای ٹو ہنڈرڈکریش کرگیا، طیارے میں آٹھ رکنی عملہ سوار تھا، جس میں پانچ روسی اور تین ترکش شہری شامل تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عملے کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات نہیں حاصل ہوسکی ہیں۔

مزیدخبریں