ٹھٹھہ: سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں درندہ صفت ملزم نے لڑکی کی میت کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنادیا۔
نیو نیوز کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں نامعلوم سفاک ملزم نے 14 سالہ لڑکی کی لاش کو قبر سے نکال کر بے حرمتی کی۔ ملزم لڑکی کی لاش نکال کر جھاڑیوں میں لے گیا اور بے حرمتی کرکے فرار ہوگیا۔
گاؤں اشرف چانڈیو کی رہائشی لڑکی کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔