مودی کا آزادی کے دوران ہجرت پر دوغلاپن شرمناک ہے: ترجمان دفترخارجہ

مودی کا آزادی کے دوران ہجرت پر دوغلاپن شرمناک ہے: ترجمان دفترخارجہ
سورس: فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوتوا نظریات کے حامل  نفرت و تشدد کے علمبرداروں کا 1947 کی آزادی کے دوران بڑی ہجرت پر یکطرفہ اور دوغلا پن شرمناک ہے۔  نفرت کا پرچار اور تاریخ کو مسخ کرنا آر ایس ایس و بی جے پی حکومت کا خاصہ ہے

1947 کے واقعات پر بھارتی وزیر اعظم کے ٹویٹ پر ترجمان دفترخارجہ  نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اس وقت کوئی بھی جدید ریاست خود ساختہ سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت جتنا تضادات کا شکار نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پرانے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے مودی  انتخابی فوائد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔امید ہے کہ بھارت میں اچھی شہرت والی شخصیات شہرت کے حصول کے لیے اس شرانگیز نفرت پھیلانے والے سیاسی سٹنٹ کو مسترد کر دیں گی۔