جمیکا: جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ جس سے نقصان کی اطلاعات ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ جس کا مرکز قریبی ملک ہیٹی تھا۔ جمیکا میں موجود پاکستانی کھلاڑی خیریت سے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ کا شکار ہے کہ ہمارے کرکٹ کھلاڑی محفوظ ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے کھلاڑی جمیکا ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے لیے بالکل تیار ہیں جو کہ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگا۔