لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میر ی اپنے ملک سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے ۔
جشن آزادی کے موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو یوم آزادی مبارک ہو اور اس موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم بہتر پاکستانی بنیں ۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔
بوم بوم آفریدی ویڈیو میں پاکستان کا پرچم لہرا رہے ہیں، ساتھ ہی وہ اپنے گھر کو کشمیری جھنڈے سمیت جھنڈیوں سے سجا رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے لیے قابلِ فخر ہے کہ میں امن اور خوشحالی کے پیکر ملک کی نمائندگی کرتا ہوں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں احمد ندیم قاسمی کی مشہورِ زمانہ نظم کا شعر بھی لکھا:
'خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو'