مکۃ المکرمۃ : مسلمانوں کے لیے خوش خبری ہے ۔ سعودی عرب نےعمرہ زائرین کی تعداد 100 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی معتمرین بھی مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کی تعداد روزانہ 60 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار کی جارہی ہے جو بعد ازاں ایک لاکھ بیس ہزار روزانہ تک بڑھا دی جائے گی۔
https://twitter.com/hsharifain/status/1426494656863473671
دوسری طرف عمرہ کی ادائیگی کے لیے رواں اسلامی سال کا پہلا غیرملکی قافلہ مکہ پہنچ گئے ہیں ۔ 5 نائیجرین باشندے گزشتہ روز مکہ پہنچے تھے جبکہ 50 عمرہ زائرین آج مکہ پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت سعودی حکام نے عمرہ زائرین پر پابندی لگادی تھی تاہم رواں سال حج کے بعد سعودی حکام نے 60 ہزار معتمرین کو روزانہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔