لاہور: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی سکول کو ایک نصاب کے معاملے میں کوئی رعایت حاصل نہیں ہے ۔
صوبائی وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر زیر گردش چند مخصوص سکولوں کو ایک نصاب کے نفاذ کے حوالے سے رعایت کی خبروں کو غلط قرار دے دیا ۔
اپنی ٹویٹ میں مراد راس نے کہا کہ سوشل میڈیا یا دیگر الیکٹرانک میڈیا پر زیر گردش ایسی خبروں پر توجہ نہ دی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں تمام سکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا ۔
Let it be absolutely clear that NOT a single school in Punjab is Exempted from the implementation of Single National Curriculum. Any news on electronic or social media regarding the exemption are FAKE NEWS.
— Murad Raas (@MuradRaasMR) August 14, 2021
اس سے قبل یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے قوم کو آزادی کی مبارکباد پیش کی ، خاص طور پر اساتذہ کے لیے جو قوم کی بنیاد ہیں ۔
Jashan e Azadi Mubarak. Specially to our Teachers that are the cornerstone of our Nation. Everyone celebrate. pic.twitter.com/mLTVifiaiD
— Murad Raas (@MuradRaasMR) August 14, 2021
واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے تمام صوبوں میں تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں ۔