ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: دوسرے میچ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے

05:28 PM, 14 Aug, 2020

ساؤتھمپٹن: تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔

ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے 126 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا آغاز کیا ہے۔قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن انگلینڈ کی تجربہ کار باولنگ لائن کے آگے لڑکھڑا گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے گیارہ سال کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کرنے والے فواد عالم صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل عابد علی نے 60، اظہر علی نے 20 اور شان مسعود نے ایک رن کا قومی کرکٹ ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا تھا۔پاکستان کی پہلی وکٹ چھ کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے شان مسعود صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور عابد علی نے 72 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کے بعد کوئی دوسرا بلے باز وکٹ پہ ٹھہر نہیں سکا۔

خراب روشنی کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو جب کہ اسٹیورٹ براڈ، سیم کرن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

مزیدخبریں