آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ، غیرقانونی اقدام کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا ۔1947میں کاغز کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے پاک فوج کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور ادراک ہے ، کشمیر کے معاملے پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ہم کشمیر یوں پر بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، چاہے ہمیں اس کیلئے کوئی قیمت ادا کرنی پڑے ، پاک فوج کشمیر کاز کیلئے قومی ذمہ دارئی نبھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
پاک فوج کشمیر کاز کیلئے قومی ذمہ دارئی نبھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
03:59 PM, 14 Aug, 2019