آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ، غیرقانونی اقدام کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا ۔1947میں کاغز کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے پاک فوج کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور ادراک ہے ، کشمیر کے معاملے پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ہم کشمیر یوں پر بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، چاہے ہمیں اس کیلئے کوئی قیمت ادا کرنی پڑے ، پاک فوج کشمیر کاز کیلئے قومی ذمہ دارئی نبھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔