شاہد آفرید ی کشمیریوں کی آواز بن گئے ، وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

12:15 PM, 14 Aug, 2019

کراچی : چودہ اگست کے دن کو یوم یک جہتی ئ کشمیر کے طور پر منانے میں بوم بوم آفریدی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔

اس بات کا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہے ۔ جیسے ہی تیرہ اگست کی رات اور چودہ کی صبح کا آغاز ہوا شاہد آفرید اپنے بچوں کے ساتھ کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے ۔

جشن آزادی مناتے لوگوں میں گھل مل گئے اس موقع پر شاہد آفریدی نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے اور جھنڈا بھی لہرایا ۔ ویڈیوکو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں