ہم سب کشمیریوں کے دکھ درد میں شریک ہیں ، وزراعلیٰ

10:52 AM, 14 Aug, 2019

اسلام آباد: پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستا ن کے چاروں صوبو ں کے وزاراعلیٰ نے اپنے پیغامات میں کشمیر یوں کے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

 وزیراعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت ایک آئینی ترمیم سے سمجھتا ہے کہ وہ کشمیریوں کو دبا لے گا تو یہ ممکن نہیں ۔کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستانی قوم پر عزم ہے۔مقبوضہ کشمیر کے سارے سیاسی رہنماؤں کو قید میں ڈال دیا گیا ہے ،بھارتی ظلم و جارحیت کو دنیا سے چھپایا بھی جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہےکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے ۔کوئی طاقت پاکستان کو کشمیر سے جدا نہیں کر سکتی۔یوم آزادی ہمارے بڑوں کی قربانی کی وجہ سے ملی ہے۔ہمیں اپنے اختلاف کو بھلا کر ایک ہو کر رہنا ہو گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آج کا دن 1947کے دن کی یاد دلاتا ہے ، بلوچستان کے عوام جشن آزادی کے موقع پر کشمیری وعوام کے ساتھ ہے۔پوری دنیا کوپیغام دیں گے کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔

مزیدخبریں